Aye-Ishq-Teri-Khatir-Novel-By-Farwa-Khalid-Complete-PDF.

Aye Ishq Teri Khatir By Farwa Khalid Novel Complete PDF

NovelAye Ishq Teri Khatir
Writer NameFarwa Khalid
File Size5.35 MB
File TypePDF Format

The novel Aye Ishq Teri Khatir is written by Farwa Khalid. You can read the entire novel online or download the PDF file from here.

Download PDF

کیوں پاگل ہوجاتا ہوں میں اُسے تکلیف میں دیکھ کر. کیوں بھول جاتا ہوں دشمن ہے وہ میری. نفرت ہے مجھے اُس سے شدید نفرت. “ارتضٰی بُری طرح پنچنگ بیگ کو ہٹ کرتا غصے سے کھولتے دماغ کو نارمل کرنے کی کوشش کر رہا تھا.

” اگر اُس کی جگہ کوئی اور لڑکی ہوتی تو کیا میں اُس کے اتنے قریب جاتا. نہیں کبھی بھی نہیں. ایسی کونسی کشش ہے جو مجھے اُس کی طرف کھینچتی ہے اور میں ہر بات بھلائے اُس کے قریب چلا جاتا ہوں. نہیں ارتضٰی سکندر تم اتنے کمزور نہیں ہوسکتے کہ اُس لڑکی کے دھوکے میں آکر اپنے اور اپنے خاندان پر ہوئے ظلم کو بھول جاؤ نہیں ماہ روش ذوالفقار تم میری محبت کے نہیں صرف اور صرف نفرت کے قابل ہو. “

ارتضٰی کے مکوں کی سپیڈ بیگ پر تیز سے تیز ہوتی جا رہی تھی. وہ اپنے اندر کا سارا غصہ سارا غبار اِس پر نکال کر پرسکون ہوجانا چاہتا تھا. مگر شاید ابھی سکون اُسے میسر نہیں تھا. کیونکہ جس ہستی سے اُسے سب زیادہ سکون ملنا تھا ارتضٰی اُس کو اپنے سامنے بھی نہیں دیکھنا چاہتا تھا.

کتنے ہی گھنٹے اِسی کام میں مصروف آخر کار تھک ہار کر وہ وہاں سے ہٹ گیا تھا.

ارتضٰی نے کل کے مشن کے بارے میں بات کرنے کے لیے سب کو میٹنگ کے لیے بلایا تھا. ماہ روش اچھے سے جانتی تھی کل کی اُس سے سرذد ہوئی لاپرواہی پر آج اُس کی خیر نہیں تھی.

ارتضٰی نے میٹنگ روم میں قدم رکھا تو وہاں پہلے ہی سب لوگ موجود تھے. ارتضٰی کی ایک بے اختیار نظر ماہ روش کی طرف اُٹھی تھی. جو زیمل کے ساتھ خاموشی سے سر جھکائے کھڑی تھی.

” کل پوری ٹیم نے مل کر جس طرح کام کیا اور اتنی بڑی تباہی کو روک لیا وہ قابلے تحسین ہے. اگر ہم آگے بھی اِسی طرح مل کر پوری بہادری اور لگن سے کام کریں تو انشاءﷲ بہت جلد ذی ایس کے ہمارے شکنجے میں ہوگا.”

ارتضٰی کی بات پر سب نے اثبات میں سر ہلایا تھا.

” مگر آگے بڑھنے سے پہلے میں ایک بات ضرور کہنا چاہوں گا کہ مجھے اپنی ٹیم میں ایسے لوگ بلکل بھی نہیں چاہئیں جو انسانی جانوں کے ساتھ لاپرواہی کریں. جو کہ ہماری ایک ٹیم ممبر نے کل کے مشن میں کی ہے. “

ارتضٰی نے ایک سرد نگاہ ماہ روش پر ڈالی تھی.

” لیکن میجر ارتضٰی اِنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر بچایا بھی تو ہے نا اُس بچے کو. “

جاذل نے ماہ روش کی سائیڈ لینی چاہی تھی مگر یہ بات ارتضٰی کو مزید تپا گئی تھی.

جنرل یوسف سمیت ہر ایک اُس کی وکالت کیوں کرتا تھا. جبکہ ارتضٰی کو ماہ روش کی معصومیت صرف ایک دھوکہ لگتی تھی.

” میجر جاذل اُس بچے پر اگر کیپٹن سوہا کی نظر نہ پڑتی تو تم جانتے ہو کیا ہوسکتا تھا. بچے کو بچانے تو جانا تھا غلطی جو تھی. “

ارتضٰی کے اتنے سخت انداز پر زیمل نے پہلو بدلہ تھا. اُسے اِس وقت میجر ارتضٰی کی باتوں پر بہت غصہ آرہا تھا. بجائے ماہ روش کی بہادری پر اُس کی حوصلہ افزائی کرنے کے وہ اُسے بُری طرح ڈانٹ رہے تھے.

“کیپٹن ماہ روش تمہیں زرا بھی اندازہ ہے تمہاری اِس ایک بے وقوفی کی وجہ سے ہمارے مشن کو کتنا بڑا خطرہ ہوسکتا تھا.”

میجر ارتضٰی کی آنکھوں سے اُس کے لیے نفرت کے شرارے پھوٹ رہے تھے. اگر چند اہم وجوہات نہ ہوتیں تو وہ اِس لڑکی کو اپنی ٹیم سے نکال باہر کرتا جس کی وہ شکل دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا تھا.

“سر مجھے اُس وقت جو ٹھیک لگا میں نے کیا. لیکن پھر بھی آپ میرے اُس عمل پر جو سزا دینا چاہیں مجھے قبول ہے.”

ماہ روش سر جھکائے بولی کیونکہ اُس میں ہمت نہیں تھی. اُس شخص کی آنکھوں میں اپنے لیے نفرت دیکھنے کی جسے اُس نے زندگی میں سب سے زیادہ چاہا تھا.

“تم جیسی نا اہل انسان کی اتنی امپورٹنٹ فیلڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے اور میری ٹیم میں تو بلکل بھی نہیں. “

میجر ارتضٰی کی بات پر ماہ روش نے اپنی سرخ آنکھیں اُوپر اُٹھائی تھیں. اور نفی میں سر ہلاتے ملتجی انداز میں سامنے موجود سنگدل شخص کی طرف دیکھا تھا. جو اُسے اُن ناکردہ گناہوں کی سزا دے رہا تھا جن کے بارے میں ابھی وہ ٹھیک سے جانتی بھی نہیں تھی.

وہاں موجود باقی ٹیم ممبرز خاموشی سے ارتضٰی کا وہی جنونی رُوپ دیکھ رہے تھے جو صرف کیپٹن ماہ روش کے لیے مختص تھا. وہ نہیں جانتے تھے اِن دونوں کے درمیان ایسی کیا وجہ ہے کہ میجر ارتضٰی ماہ روش کی چھوٹی سے چھوٹی غلطی پر اُسے ایسے ہی ذلیل کرکے رکھ دیتا تھا.

About Kutub Nagri

Kutub Nagri is your go-to place for discovering the beauty of Urdu literature. You will get your favorite Romantic novels, Age difference, friendship based, complete novels to thrilling crime stories, you’ll find a wide range of free Urdu books to enjoy.

All books are available in easy-to-download PDF format, making it simple to read on your phone, tablet, or computer.

Whether you’re a fan of Urdu literature or just starting to explore it, Kutub Nagri offers the latest most demanded novels in PDF format that are not available on any other platform for everyone.

Explore the writings of your favorite writers, and experience the magic of Urdu storytelling all in one place.

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *